: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔3جون(اعتماد نیوز) بھینسہ کے بلدیہ صدر نشیں و نائب صدر نشیں کے
عہدہ پر مجلس نے تیسری مرتبہ قبضہ کر لی ہے۔ اس علاقہ میں بی جے یپی ‘ ٹی
آر ایس و آزاد امیدوار کے امیدوار کو منجملہ 24میں سے 9ووٹ حاصل ہوئے۔ جبکہ
مجلس کو 24ووٹوں میں سے 14ووٹ سے کامیابی ملی۔ اس ووٹنگ میں کانگریس کے
ایک رکن اسمبلی و رکن پارلیمنٹ عادل آباد نے مجلس کے حق میں ووٹ دیا۔
بھینسہ کے صدر نشیں و نائب صدر نشیں بلدیہ پر مجلس کے امیدوار کی کامیابی
سے مسلمانوں کے حلقہ میں مسرت کی لہر پائی جا رہی ہے۔اس کامیابی سے محترمہ
صبیحہ بیگم صدر نشیں بلدیہ ‘ اور جابر احمد نائب صدر نشیں بھینسہ بلدیہ
منتخب ہوئے۔